افغانستان میں پوست کی کاشت پاکستان کے لیے خطرے کی علامت ہے، عالمی ادارہ، 40 فیصدمنشیات پاکستان کے راستے یورپ ، ایشیاء امریکہ اور افریقہ سمگل ہو رہی ہے ، سخت قانونی اقدامات کی وجہ سے منشیات کا ایک کچھ حصہ پاکستان میں استعمال ہو جاتا ہے،یو این او ڈی پی کی رپورٹ
بدھ 25 جون 2014 07:25
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) ڈ ائر یکٹڑ جنر ل اینٹی نار کا ٹکس نے کہا ہے کہ افغانستان دنیا کی غیر قانونی طور پر افیون کی 70 فیصد پیداوار میں ملوث ہے جس کی 40 فیصد مقدار پاکستان کے راستے یورپ، ایشیا،افریقہ اور شمالی امریکا منتقل کی جاتی ہے پاکستان کے سخت قانونی اقدامات کی وجہ سے منشیات کا ایک کچھ حصہ پاکستان میں استعمال ہو جاتا ہے۔
خصوصاً افیون اور ہیروئن کی بڑی مقدار مقامی سطح پر دوسری ممالک کی مارکیٹ میں جانے سے قبل پاکستان میں خرچ ہو جاتی ہے جو ایک المناک حقیقت ہے گذ شتہ سا ل 46جبکہ اس سال اب تک چھ ما ہ میں 33 غیر ملکیو ں کو گر فتار کیا گیا منشیات کے عالمی دن کے مو قع پر ،134ٹن منشیات نذرِ آتش کی جا ئے گی یہ با ت انھو ں نے میڈ یا کے نما ئندوں کو پر یس بر یفنگ کے دوران بتا ئی انھو ں نے بتا یا کہ عالمی ادارے UNODC کی رپورٹ 2013کے مطابق پاکستان میں 15-64 سال کی عمر کے منشیات کے عادی افراد کی تعداد 6.4 ملین ہے پاکستان میں منشیات کے استعمال میں اضافہ کی ایک اہم وجہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے افغانستان میں پوست کی کاشت کا رحجان دنیا کے لئے عام طور پر جبکہ پاکستان کے لئے خاص طور پر خطرے کی علامت ہے۔(جاری ہے)
عالمی تخمینے کے مطابق،180.62 ملین افراد نے چرس جبکہ 16.490 ملین افراد نے افیون استعمال کی سال 2012 کے دوران عالمی سطح پر افیون کی پیداوار جبکہ ہیروئن کی پیداوار 311 ٹن رہی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے اے این ایف نے اس سال واضح طور پر پوپی کی پیداوار کو کم کیا ہے نتیجہ خیز کوششوں کے باعث ہم پوپی کی پیداوار کا اہم حصہ تلف کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ان سب کوششوں کے نتیجہ کے طور پر یو این او ڈی سی کے معیار کے مطابق پاکستان کو پوپی سے پاک ملک قرار دے دیا گیا ہے اے این ایف منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی سطح پر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ کئے گئے منشیات کے متعلق مختلف معاہدوں پر کاربند ہے۔
اس سلسلے میں اے این ایف مختلف عالمی اور علاقائی سطح کے اجلاس پاکستان میں منعقد کروا چکی ہے اے این ایف اپنی منشیات سے مقابلے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کو نبھانے کے لئے 3 نکاتی منصوبے پر عمل پیرا ہے،3 نکات سے مراد منشیات کی رسد کاخاتمہ بذریعہ مضبوط قانونی نفاذ ، منشیات کی طلب کا خاتمہ بذریعہ عوام میں منشیات کی آگاہی اور علاج معالجہ جیسے مربوط اقدامات اور منشیات کے تدارک کے سلسلہ میں بین الاقوامی روابط ہیں۔اے این ایف کے قیام سے اب تک اے این ایف نے بے شمار کارنامہ ہائے سر انجام دئے ہیں قومی انٹی نارکوٹکس پالیسی 2010کے تحت یہ اعادہ کیا گیا ہے کہ ہر صوبہ میں ایک "ماڈل ڈرگ فری سٹی" کا قیام عمل میں لایا جا ئیگاجس کے تسلسل میں "ڈرگ فری سٹی لاہور "منصوبہ عمل میں لایا گیا جس سے گراں قدر نتائج حاصل ہوئے ہیںاے این ایف منشیات کے خاتمے کے حوالے سے نمایاں ادارہ ہے،جو کہ باوجود حجم میں مختصر ہونے کے اور بے شمار دیگر مسائل کے، اپنے قومی اور اخلاقی فرائض کی انجام دہی مکمل جوش، جذبے اور دلجوئی سے انجام دے رہا ہے اے این ایف نے کم ترین افرادی قوت اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باوجود منشیات کے خلاف جدوجہد میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں پاکستان صفِ اول میں کھڑا ہے حالیہ عالمی منشیات کے دِن 26 جون2014 موقع پر ANF ،134ٹن منشیات نذرِ آتش کر نیکا اعزاز حاصل کرے گی اے این ایف نے منشیات منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی میں بھی گران قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔
کوئٹہ، اسلام آباد اور کراچی میں قائم شدہ مراکز میں اب تک 12,000 سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔ جوبلا شبہ کارِ خیر کا اعلیٰ درجہ ہے اس صورتِ حال سے نجات حاصل کرنے کے لئے ANF راہِ جدوجہدِ مسلسل پر گامزن ہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل پا سکے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لئے پوری قوم کی متحد جدوجہد کی اشد ضرورت ہے لہٰذا اس لعنت سے نجات حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں اور جدوجہد کی ضرورت ہے آپ سے گذارش ہے کہ اس کارِ خیر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں چونکہ عہدِ جدید میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے اس لئے میڈیا کی جدوجہدِ مسلسل بہت ناگذیر ہے۔ میڈیا نشرو اشاعت کے ذریعے منشیات کی روک تھام میں تعاون کرے اور اے این ایف کی خبروں کو اہم صفحات پر واضح سرخیوں کے ساتھ نمایاں طور پر شائع کرے۔مزید یہ کہ میڈیا قومی سطح پر منشیات سے متعلق آگاہی بیدار کرنے کے لئے پانا کردار ادا کرے اور خاص طور پر یونیورسٹیوں، کالجوں اور مختلف مواقع پر مثال کہ طور پر نئے سال کے آغاز پر ، ویلینٹائن ڈے اور حج کے موقع پر خصوصی پروگراموں کا اہتمام کرے۔ اس کے علاوہ اے این ایف کے اشتہارات کو معاشرتی اقدار کے فروغ کے لئے استعمال کئے جائےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 25 جون 2014 کی مزید خبریں
-
یوراگوئے نے اٹلی کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر کردیا
-
معین کی سنچری ،انگلینڈ کی سنسنی خیزبیٹنگ،مگرسری لنکا کی تاریخی فتح
-
سندھ حکو مت سرکاری اداروں اور قبضہ مافیا سے 6 مہینوں کے اندر زمینیں خالی کروائے ، سپریم کو رٹ،حیدرآباد میں جنگلات کی ایک ہزار 446 ایکڑ زمین محفوظ بنانے کا بھی حکم،حکومت سندھ اس زمین پر شجرکاری کے لئے ... مزید
-
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں ،وزیراعظم، حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ ہے، اجلاس سے خطاب
-
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے تھم جانے کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ،حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہونے والے 3ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور تحریک انصاف کے کارکن سمیت 7افراد قتل کر دئیے گئے
-
مسلم کمرشل بینک کی نجکاری، کمیشن نے نہیں کی، ریکارڈ بھی موجود نہیں،سینٹ کمیٹی میں انکشاف،نیب اور ایف آئی اے جیسے اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں مگر ان کی کارکردگی انتہائی خراب ہے،طاہر مشہدی،جان ... مزید
-
رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خواجہ آصف کی ہدایت
-
راولپنڈی،خیابان سرسید میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما جاں بحق، مولانا اظہار الحق فاروقی منگل کی شب موٹرسائیکل پر اپنے گھر جار ہے تھے کہ نشانہ بنایا گیا
-
آئین پاکستان تمام مذاہب کے حقوق کی بات کرتا ہے،چیف جسٹس
-
راولپنڈی، پولیس کے سا تھ جھڑ پوں میں ملو ث1300افراد کے خلا ف مقدمہ در ج
-
سپریم کورٹ کے حیدرآباد میں واقع کالی ،ماتا مندر اور اس سے ملحق ہندو آبادی کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈی آئی جی حیدرآباد کو احکامات جاری
-
اٹک‘ مچھلیاں پکڑتے ہوئے باپ اور تین بیٹوں سمیت چار افراد ڈب کر جاں بحق
-
جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے اس کے سامنے پیش ہوں گا، رانا ثنااللہ ،مشکل وقت قو مو ں اور جما عتو ں پر آ تے ہیں اور ایسے مشکل حا لا ت میں مشکل فیصلے کر نا پڑتے ہیں ، ماڈل ٹاون واقعہ بے انتظامی اورحالات کے ... مزید
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کو کالعدم قرار دیدیا،حکومت نے پک اینڈ چوز پالیسی کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کی ہے جو خلاف میرٹ ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ
-
مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس 28جون کوکراچی میں ہوگا،رمضان المبارک کاپہلاروزہ 30جون کوہونے کاامکان
-
بنگلہ دیش، امیر جماعت اسلامی کے خلاف سزا کا فیصلہ عین وقت پر ملتوی،مطیع الرحمان نظامی کو ممکنہ طور پر موت کی سزا سنائی جانا تھی، ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم ہے
-
داعش نے صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج کو قتل کردیا، روٴف عبدالرحمان کو قتل کرکے صدام حسین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے، ویب سائٹ بیان
-
القاعدہ سے تعلق کا الزام ،متحدہ عرب امارات میں 7 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا
-
عراق ،شدت پسندوں نے تیل کی ریفائنری پر قبضہ کر لیا، ریفائنری اب مقامی قبائل کے حوالے کر دی جائے گی، ترجمان دعش
-
یورپی یونین نے کریمیا سے برآمدات پر پابندی عائد کردی
-
سعودی عرب میں آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے پر سزا مقرر،جرم کے ارتکاب پر ایک برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا دھونی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
رونالڈو کے نئے ہیئر سٹائل کے بارے میں افواہیں،پرتگال کے سٹار فٹبالر کے نئے ہیئر سٹائل کے بارے میں ہزاروں ٹویٹس کی گئی ہیں اور لوگوں نے کینسر سے متاثر ایک بچے کے لیے ان کے جذبے کی تعریف کی
-
سعودی عرب سے پشاورآنے والی پی آئی اے کی پروازپرفائرنگ، ایک مسافر جاں بحق ، ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 756پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی، عملہ کا ایک اہلکار زخمی ، ہسپتال منتقل ، فائرنگ سے عملہ کا ... مزید
-
عوامی تحریک کے ایم پی او کے تحت نظربندکارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا،پی اے ٹی کے جن کارکنوں کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں ان کا فیصلہ عدالت کرے گی،سی سی پی او لاہورعوامی تحریک کی انتظامیہ کی ... مزید
-
طاہر القادری سے ملاقات ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ٹاسک دے دیا
-
میر علی اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیابی کارروائیاں، 47 دہشت گرد مارے گئے، 23 ٹھکانے بھی تباہ ،ناکام خود کش حملے میں گاڑی تباہ ہونے سے دو جوان اور ایک شہری شہید ،ملک ... مزید
-
پرویزمشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ وزیراعظم کی ہدایات پر نہیں شواہد کی بنیاد پردائر کیا گیا، سیکریٹری داخلہ،شکایت میں7 سال کی تاخیر ہوئی تاخیر کی مخصوص وجہ شکایت میں درج نہیں، سیکریٹری داخلہ کا خصو ... مزید
-
پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری، قوم فوج کی نظریاتی،سیاسی،اخلاقی اور روحانی حمایت کرے،آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے25ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں،پنجاب پولیس ... مزید
-
متحدہ عرب امارات کے سفیر کا وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے معاون برائے ہوا بازی شجاعت عظیم سے رابطہ،ایمرئیس ائیرلائن کا رخ تبدیل کرنے پر احتجاج ، انتہائی مشکل حالات میں ایمرٹس پاکستان میں اپنا ... مزید
-
طاہرالقادری آئے اپنی خوشی سے ہیں مگرجائیں گے اب قانون کی مرضی سے، پرویز رشید،کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ڈرامے لگانے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، طاہر القادری کے غنڈوں نے ملک کا دفاع کرنے ... مزید
-
عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان،زخمی پولیس اہلکاروں بارے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال ،مختلف تھانوں میں 350کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، 73پولیس اہلکار زخمی ہوئے،48 زیادہ زخمی اور 25اہلکار معمولی ... مزید
-
دھاندلی کرنے والوں کوآرٹیکل 6کے تحت سزادی جائے ،عمران خان ،انقلاب کیلئے طاہرالقادری سے مل سکتاہوں ،وہ مجھ سے بہتربات کرتے ہیں ،انتخابات قبول کئے ہیں ،دھاندلی نہیں کرپٹ نظام میں اصلاحالات لاناہونگی ... مزید
-
غیر ملکی شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا:گورنرخیبر پختونخوا ، آپریشن ضربِ عضب صرف ازبک جنگجووں کے خلاف نہیں بلکہ تمام غیر ملکی عسکریت پسند اس کے نشانے پر ہیں ، پاکستانی طالبان اس ملک کے ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر افراد کے سندھ میں داخلے پر پابندی عائد نہیں کی،سید قائم علی شاہ،غیر قانونی اسلحہ اوردہشت گرد کسی بھی صورت میں سندھ نہ آنے پائیں ،وزیر اعلیٰ سندھ
-
چیف الیکشن کمشنرکاتقررکیاجائے،سیدخورشیدشاہ کا وزیراعظم کو خط،کئی مہینے سے چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ خالی پڑاہے ،ایڈہاک ازم پرنظام چلانااچھی بات نہیں،اپوزیشن لیڈر
-
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
-
حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں زور پکڑ گئیں 6 جماعتوں نے طاہر القادری کو ہری جھنڈی دکھا دی، عمران خان کی طرف سے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا گیا ،حساس اداروں کی رپورٹ میں ا انکشاف
-
ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی دنیا کے مختلف ممالک کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو دیکھ رہی ہے،ملکی حالات کو مد نظر رکھ کر سفارشات مرتب کی جائیں گی،سینیٹر فاروق ایچ نائیک،کمیٹی 18 ویں اور19 ویں ترمیم کو ... مزید
-
افغانستان کے وزیر خزانہ کی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے موضوعات پر پیش رفت پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کنڑمیں کوئی کارروائی نہیں کی افغان حکام کے الزام بے بنیاد ہیں، پا کستا ن ، دہشت گرد افغان علاقوں سے پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کررہے ہیں لیکن پاک فوج نے اپنے دفاع میں ہمیشہ تحمل اور ذمہ ... مزید
-
وزیرستان آپریشن سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی،بہت جلد وزیراعظم محمد نوازشریف بنوں کا دورہ کریں گے،عبدالقاد ر بلوچ ، یو اے ای نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اعلان ... مزید
-
آئی ڈی پیز کو روکنے کی کوئی پالیسی نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان،میڈیا نے وزیرستان آپریشن میں متاثرہ آئی ڈی پیز کے بلوچستان آنے پر پابندی سے متعلق شوشہ چھوڑا ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
-
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کویوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں 75,000 نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ،رواں برس اگست میں25,000 باصلاحیت تربیت یافتہ نوجوان فارغ التحصیل ہوں گے، مریم نواز شریف ، وزیر اعظم ... مزید
-
آئینی و قانونی حوالہ سے فوجی افسران کیخلاف مقدمہ عام عدالتوں میں چل سکتا ہے یا نہیں؟،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹس جنرل سے وضاحت طلب کرلی
-
ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری رویوں پر چلتے ہیں، رانا مشہود احمد،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوائنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو وہ فیصلہ کرے گی سب کو قابل قبول ہو گا۔ احتجاج کرنا سب کا حق ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ ... مزید
-
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیس،سپریم کورٹ کا صوبوں سے ایک ہفتے میں جواب طلب ، عدالت کو رپورٹس نہیں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیشرفت بتائی جائے،جسٹس جواد، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت ... مزید
-
شمالی وزیرستان سے ساڑھے چار لاکھ سے زائد متاثرین نے نقل مکانی کی، محکمہ قدرتی آفات، متاثرین کے لیے جاری امدادی کاروائیاں مکمل کنٹرول میں ہیں ، کسی عا لمی تنظیم سے رابطہ کیا گیا نہ بین الاقوامی امداد ... مزید
-
یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشدیدتحفظات کااظہار،مضبوط جمہوری اورمحفوظ پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھنے ،دہشتگردی دفاع میں تعاون کرنے کااعادہ
-
ای او بی آئی کرپشن کیس‘ سپریم کورٹ نے نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دے دی،تمام ملزموں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت‘ سابق چیئرمین ظفر گوندل کو بھی وکیل مقرر کرنے کی اجازت مل گئی‘ سماعت ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.