وزارت پٹرولیم کانیاسکینڈل ،اربوں روپے کاغیرمعیاری فرنس آئل درآمدکرنے پرپی ایس او کے 8اعلیٰ افسران معطل،ایف آئی اے نے سیکرٹری پٹرولیم ارشدمرزا وروزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 17 اپریل 2015 04:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تربت اور پنچگور میں شدید مسائل کا سامنا ہے جبکہ بلوچستان کے وسائل کم ہیں اور مشکلات زیادہ ہیں اور فورس بڑھانے سے مسائل کم ہوتے ہیں ۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربت اور پنگچور میں امن وامان کا بہت مسئلہ ہے جب کے حکومت بلوچستان کے پاس وسائل کی کمی ہے ۔

تربت کا سانحہ افسوسناک تھا اور حکومت بلوچستان پولیس اور لیویز فورس کو جدید آلات سے آراستہ کررہی ہے تاکہ دہشتگردی سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خضدار اور مستونگ میں لیویز فورسز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم میں کمی ہوئی ہے عبدالمالک کا مزید کہنا تھا کہ تربت میں ترقیاتی کاموں کو روکا نہیں جائے گا اور ترقیاتی کاموں کا کام جاری رکھ کر ہی دہشتگردوں کو جواب دیاجائے گا جبکہ ترقیاتی کاموں پر مصروف عملے کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی اور لیویز اور پولیس کی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ تربت واقع میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے بلوچستان کو بددل اہلکاروں کے ضرورت نہیں ہے ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور صوبہ بھر سے نقل کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔