الیکشن کمیشن ، این اے 246کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی دوسرے صوبوں سے عملے کی تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ 17 اپریل 2015 03:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی دوسرے صوبوں سے عملے کی تعیناتی کی درخواست کو مسترد کردیا ۔دوسرے صوبوں سے ریٹرننگ پولنگ افسران کی تعیناتی ممکن نہیں الیکشن کمیشن نے جواب دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں دوسرے صوبوں سے عملے کی تعیناتی کی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ دوسرے صوبوں سے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کی تعیناتی ممکن نہیں پولنگ سے پندرہ روز قبل عملے کی ٹریننگ مکمل اور تعیناتی کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی تھی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق بھی تحریک انصاف کی درخواست پر عملدرآمد کا پابند نہیں ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی صدر علی زیدی نے دیگر صوبوں سے عملے کی تعیناتی کیلئے درخواست جمع کروائی تھی ۔