وزیراعظم سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت، وزیراعظم کا پاک بحریہ کی مہارتوں کا اعتراف،یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 17 اپریل 2015 03:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے ملاقات کی ۔ جس میں پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پاک بحریہ کی مہارتوں کا اعتراف کیا اور یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :