پاکستان ریلوے کو اس وقت500ریلوے انجنوں کی ضرورت ہے، خواجہ سعد رفیق،پاکستان ریلوے کے پاس 178انجن خراب حالت میں ہیں ،پاکستان لوکو موٹیو کے پاس انجن بنانے کی صلاحیت نہیں ہے،سینٹ وقفہ سوالات میں گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 04:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو اس وقت500ریلوے انجنوں کی ضرورت ہے ،پاکستان ریلوے کے پاس 178انجن خراب حالت میں ہیں ،پاکستان لوکو موٹیو کے پاس انجن بنانے کی صلاحیت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں وفقہ سوالات کے جوابات کے موقع پر کیا انہوں نے بتایا کہ وزارت ریلوے کا چارج سنبھالنے کے وقت ہمارے پاس کل 488ریلوے انجن تھے جن میں 178مکمل طورپر خراب تھے اور بہت زیادہ ریلوے انجن اپنی طبعی عمر پوری کر چکے ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں ہے انہوں نے بتایاکہ چائنہ سے 2002میں خریدے گئے 69خراب انجنوں کی بھی اپریشنل بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 5سالوں کے دوران چائنہ سے 63انجن درآمد کئے گئے ہیں جو بہترین حالت میں ہیں اور مذید انجنوں کی درآمد کامنصوبہ بھی حکومت کے زیر غور ہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ریلوے انجنوں کی تیاری اسوقت ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس اس مقصد کیلئے فنڈز نہیں ہے اور اگر اس شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی گئی تو ممکن ہوسکتی ہے فی الحال انجنوں کی مرمت کا کام ہو رہا ہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلوے میں قواعد اور ضوابط کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں گریڈ ایک تاپانچ تک بھرتیاں اخبارات میں اشتہارات کے زریعے جبکہ گریڈ چھ سے پندرہ تک اسامیوں پر بھرتی این ٹی ایس کے تحت ہوتی ہیں جبکہ گریڈ 16سے اوپر کی آسامیاں پبلک سروس کمیشن کے زریعے پر کی جاتی ہیں انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلوے سے خرد برد اور بدعنوانیوں پر 151افراد کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ355افراد کو مستقل کیا گیا ہے موجودہ دور حکومت میں 763افراد کو بھرتی کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 10سالوں کے دوران پاکستان ریلوے نے 10ہزار485ایکٹر اراضی لیز پر دی ہے جس میں قابل کاشت اراضی 3سالوں کے لئے بنجر زمین5سالوں کے لئے دی جاتی ہے جبکہ پاکستان ریلوے کی ملکیتی دکانیں 10سالوں کے لئے جس میں مذید 5سالوں کی توسیع کی جا سکتی ہے اور پارکنگ سٹینڈکو 3سالوں کے لئے جو مذید دو سالوں تک قابل توسیع ہے لیز پر دئیے جاتے ہیں پاکستان ریلوے کی اراضی کو فروخت نہیں کیا جاتا ہے ۔