مصر، سابق حکمراں جماعت کے صدر دفاتر مسمار کرنیکا فیصلہ

جمعہ 17 اپریل 2015 04:14

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) مصر کی کابینہ نے سابق صدر حسنی مبارک کی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع صدر دفاتر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریائے نیل کے کنارے واقع این ڈی پی کے صدر دفاتر کی عمارت کو حسنی مبارک کے خلاف سنہ 2011ء میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد یہ عمارت خالی پڑی ہے۔ چار سال قبل حسنی مبارک کی جماعت پر پابندی عاید کر دی گئی تھی اور اس کے بعد آنے والی حکومتیں اس عمارت کو گرانے پر غور کرتی رہی ہیں تاہم سابق مطلق العنان صدر کے خلاف عوامی مزاحمتی تحریک میں حصہ لینے والے بعض کارکنان کا کہنا ہے کہ سابق حکمراں جماعت کے ہیڈکوارٹرز کو عوامی مزاحمت کی یادگار کے طور پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :