اوٹاوا ،پیش اماموں نے کینیڈین شہریوں کو داعش میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنے کی حکمت عملی وضع کرنا شروع کر دی

جمعہ 17 اپریل 2015 04:13

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) مسجد کے پیش اماموں کے ایک گروہ نے کینیڈین شہریوں کو داعش میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنے کے حکمت عملی وضع شروع کر دی۔ کئی اماموں نے داعش کے جہادیوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جس میں داعش کو کینیڈا کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے اور کینیڈین شہریوں کی داعش میں آ ن لائن شمولیت اختیار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ فتوی درجنوں کینیڈین شہریوں کے داعش میں شمولیت کے لئے شام چلے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کیلگری سے ہے۔

(جاری ہے)

فتوے میں علما نے مسلم نوجوانوں کو داعش کے خلاف مدافعتی قوت بننے کا حکم دیا ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ داعش نے غیر انسانی اقدامات کر کے اسلام کے اصولوں کو پامال کیا ہے۔ کیلگری کے المدینہ اسلامک سینٹر کے سربراہ خلیل خان کا کہنا ہے کہ اس فتوے کے بعد مسلمان داعش میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ایک بار ضرور سوچیں گے کہ ''آیا یہ گروہ صحیح بھی ہے یا غلط''۔ خلیل خان پورے کینیڈا سے اس فتوے کی توثیق کرنے والے 37 علماء میں شامل ہیں جبکہ ایک عالم جن کا تعلق ٹیکساس سے ہے انہوں نے بھی فتوے کی توثیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :