بھارت کا 3 ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی کا تجربہ

جمعہ 17 اپریل 2015 04:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) بھارت نے تین ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے ولاے بیلسٹک میزائل اگنی کا ریاست اڑیسہ میں قائم بیس سے تجربہ کیا ہے اگنی تھری 1.5 ٹن وزنی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے یہ 16 میٹر لمبا اور 48 ٹن وزنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :