تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینٹ نے سینیٹر سحر کامران کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے دی،گرفتاری کیلئے چےئرمین سینیٹ رضا ربانی سے اجازت طلب کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 اپریل 2015 04:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) چیئرمین سینٹ نے سینیٹر سحر کامران کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سینٹ کے موجودہ کسی ر کن کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔ سحر کامران پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سینٹ کی ممبر منتخب ہوئی تھیں سحر کامران پر الزام ہے کہ انہوں نے جدہ میں پاکستان سکول میں بھاری کرپشن کی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینٹ نے سحر کامران کیخلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بھی سحر کامران کی کرپشن کا معاملہ زیر بحث آیا ہے سیکرٹری خارجہ اعزاز چو ہدری نے بھی خبر رساں ادارے کو کمیٹی بریفنگ میں بتایا تھا کہ جدہ میں پاکستان کمیونٹی سکول میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات سحر کامران کیخلاف ہورہی ہیں سحر کامران نے اس کمیٹی میں تمام الزامات کی تردید کی تھی ،خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ سینیٹرسحر کامران کی گرفتاری کیلئے چےئرمین سینیٹ رضا ربانی سے اجازت جلد طلب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :