راولپنڈی ،کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل آیان علی کے خلاف مقدمہ کا چالان حتمی تیاری کے مراحل میں داخل

جمعہ 17 اپریل 2015 04:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) کر نسی سمگلنگ کے الزام میں گر فتار ماڈل آ یان علی کے خلاف مقد مہ کا چا لا ن حتمی تیاری کے مرا حل میں دا خل ہو گیا رپورٹ کے مطا بق آ یان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اراضی کی فروخت سے حا صل رقم دو بئی سمگل نہیں کی جا ر ہی تھی بلکہ اسلا م آ باد ائر پورٹ پر اپنے بھائی کو دینی تھی اور دستاویزات پر دستخط جیل میں بھائی ذوالفقار علی نے کروائے تھے ذرائع نے بتا یا کہ اسلام آ باد میں اراضی کا سودا کرانے والے ممتاز نا می جس پراپرٹی ڈیلر کے بارے میں بتا یا گیا تھااس کا آ فس اسلا م آ باد میں موجود ہی نہیں، جس کے بعد جلد ہی کسٹم افسران کی ایک ٹیم تحقیقات کے لئے کرا چی جا ئے گی ذرائع نے بتا یا کہ اراضی کی ڈیل اسلا م آ باد میں ہو ئی اور دستاویزات جیل میں دستخط کروائے گئے جبکہ آ یان علی کے وکلاء کی جا نب سے فرا ہم کر دہ دستاویزات کی تصدیق کے لئے کسٹمز حکا م نے جبکہ جیل حکا م سے را بطہ کیا تو حکا م کا کہنا تھا کہ دستاویزات پر دستخط اور انگو ٹھوں بارے انھیں علم نہیں ملاقا ت کے لئے آ نے والے بھی دستخط کروا لیتے ہیں یاد ر ہے کہ کسٹمز کی خصو صی عدا لت نے اس مقد مہ کا چا لا ن آ ئندہ سما عت پر طلب کر رکھا ہے جو کہ 24کو ہو گی