26سیاسی جماعتوں کاجوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں حصہ لیا،ہمارے موٴقف کی تائیدکی ،شاہ محمودقریشی ،ابھی شروعات ہیں آگے بہت انکشافات ہوں گے ، ثابت ہوا انتخابات شفاف نہیں تھے تووزیراعظم کواسمبلی تحلیل کرناہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 03:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ 26سیاسی جماعتوں کاجوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں حصہ لیکرہمارے موٴقف کی تائیدکی ،ابھی شروعات ہیں آگے بہت انکشافات ہوں گے ،اگرثابت ہواکہ انتخابات شفاف نہیں تھے تووزیراعظم کواسمبلی تحلیل کرناہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عمران خان دھرنے میں جوکچھ کہہ رہے تھے اورہماراجوموٴقف تھاکہ دھاندلی ہوئی ہے آج 26سیاسی جماعتوں نے کارروائی میں حصہ لیکرہمارے موٴقف کی تائیدکی ۔

انہوں نے کہاکہ کمیشن کاپہلادن تھاآگے چل کرشواہد بھی آئیں گے اوربہت سے انکشافات بھی ہوں گے اگرکمیشن میں یہ ثابت ہوجاتاہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے تومعاہدے کے تحت وزیراعظم کواسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کااعلان کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک چیزواضح ہے کہ اس کے بعدپہلے کی طرح دھاندلی والے انتخابات نہیں ہوں گے اوراصلاحات لانی پڑیں گی جس سے شفاف انتخابات کے امکانات روشن ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ صرف قوانین مرتب کرنے سے بات نہیں بنے گی ،جولوگ دھاندلی میں ملوث پائے جائیں انہیں سزابھی ملنی چاہئے

متعلقہ عنوان :