مونٹی کارلوماسٹرز ٹینس :نڈال اور فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 17 اپریل 2015 03:47

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) اسپین کے رافائل نڈال اور سوئٹزلینڈ کے راجر فیڈرر مونٹی کارلوماسٹرز ٹینس کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے،مونٹی کارلو میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر پانچ رافائل نڈال نے لوکاس پوئیلی کو باآسان اسٹریٹ سیٹس میں پچھاڑ دیا، اسپینش کھلاڑی نے چھ، دو اور چھ، ایک سے فتح سمیٹ کرپری کوارٹرفائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،دوسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں سوئٹزلینڈ کے راجرفیڈرر نے فرانس کے جرمی چارڈی کو باآسانی مات دے دی،فیڈررنے میچ میں چھ،دو اور چھ، ایک سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :