پاک فضائیہ کا معراج طیارہ سومنیانی کے قریب گر کر تباہ ، پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ ،پاک فضائیہ کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل

جمعہ 17 اپریل 2015 03:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) پاک فضائیہ کا معراج طیارہ سومنیانی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔ حادثے کے بعد فضائیہ نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی ایک تربیتی پرواز پر روانہ ہو اتھا جبکہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی پاک فضائیہ کا معراج طیارہ سونمیانی کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ہادثے میں طیارہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔ حادثے کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر کے حقائق فضائیہ حکام کو پیش کرے گا۔