ایشیاء کپ اب ٹی20 کی طرز پر ہو گا،اشرف الحق،پاکستان ، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ اب افغانستان ، ہانگ کانگ، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی ایشیاء کپ کھیلیں گی،میزبان کا فیصلہ نہیں ہوا ، چیف ایگزیکٹو ایشین کرکٹ کونسل

جمعہ 17 اپریل 2015 03:46

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو سید اشرف الحق کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ اب 50اوورز کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشرف الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے بعد ہو گا جبکہ ابھی تک میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ اب افغانستان ، ہانگ کانگ، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی ایشیاء کپ کھیلیں گی۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 20,20اووز تک محدود ہو گا۔