کراچی،این اے 246میں سیکورٹی صورتحال ،پولنگ عملے کی اکثریت ڈیوٹی دینے سے گریزاں ، ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی

جمعہ 17 اپریل 2015 03:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولنگ عملے کی اکثریت ڈیوٹی دینے سے گریزاں ہے، پریذائیڈنگ افسران بھی خوف کا شکار ہیں۔این اے 246 کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کا تقرر کردیا گیا تاہم چند پریذائیڈنگ افسران نے بتایا کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹیاں نہیں دینا چاہتے۔

(جاری ہے)

این اے 246 میں ضمنی انتخاب کی ڈیوٹی کیلئے مقرر کئے گئے کچھ پریذائڈنگ افسران پرانے واجبات نہ ملنے پر بھی پریشان ہیں، پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2013ء کے بھی پیسے نہیں ملے، دفتر نے پھنسا دیا، اہل خانہ پولنگ ڈیوٹی سے منع کررہے ہیں۔واضح رہے کہ این اے 246 پر انتخابی مہم کے دوران ابتداء میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے درمیان کافی کشیدگی رہی، تاہم رہنماوٴں کی جانب سے اقدامات کے باعث اب حالات بہتر ہیں۔

متعلقہ عنوان :