پمزہسپتال میں خواتین نرسنگ سٹاف اوباش جوانوں سے تنگ آگیا ، تھانہ مارگلہ نے خاتون نرس کی درخواست پر تفتیش شروع کردی

جمعہ 17 اپریل 2015 04:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)پمزہسپتال میں خواتین نرسنگ سٹاف اوباش جوانوں سے تنگ آگیا ہے،رہائشی کالونی میں چند سال سے غیر متعلقہ افراد نے نرسوں کی زندگی اجیرن بنا دی،تھانہ مارگلہ نے خاتون نرس کی درخواست پر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ہسپتال سے ملنے والی درخواست میں تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا گیا کہ جوہر نام کا اوباش شخص چند سالوں سے پمز کی رہائشی کالونی میں قیام پذیر ہے اور اس کی حرکات سے پمز کا خواتین نرسنگ سٹاف بہت تنگ ہے،”ف“ نامی سٹاف نرس جو کہ فلٹر کلینک کی انچارج ہیں گزشتہ روز اسکا جینا متعلقہ اوباش نوجوان نے حرام کردیا جس پر”ف“ نے پولیس کو درخواست دے دی ہے

متعلقہ عنوان :