پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے امکانات روشن ہوگئے،زمبابوے نے آنے کی حامی بھر لی،14مئی کو ٹیم پاکستان پہنچے گی،2ایک روزہ اور2ٹی ٹونٹی کھیلے گی،پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی خود امپائر مقرر کرے: آئی سی سی،زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے آئی سی سی پینل میں شامل امپائرز کو پاکستان نہیں بھیجا جا رہا ، پاکستان خود ایمپائرز مقرر کرے تاہم سیریز کے تمام میچز کو ون ڈے انٹرنیشنل سٹیٹس ہی حاصل ہو گا، آئی سی سی

جمعہ 17 اپریل 2015 03:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے امکانات روشن ہوگئے،زمبابوے نے آنے کی حامی بھر لی،14مئی کو ٹیم پاکستان پہنچے گی،زمبابوے کی ٹیم2ایک روزہ اور2ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے،زمبابوے کی کرکٹ ٹیم14مئی کو پاکستان پہنچے گی،پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان2ایک رورہ اور2ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کسی بھی ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا،زمبابوے کی ٹیم27اور30مئی کو کراچی میں ایک روزہ میچ کھیلے گی جبکہ ٹی ٹونٹی میچوں کا شیڈول دونوں ممالک کے بورڈز کی مشاورت سے طے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی کو ایمپائرز مقرر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے آئی سی سی پینل میں شامل امپائرز کو پاکستان نہیں بھیجا جا رہا اور پاکستان خود ایمپائرز مقرر کرے تاہم سیریز کے تمام میچز کو ون ڈے انٹرنیشنل سٹیٹس ہی حاصل ہو گا۔ دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز تقریباً طے ہو گئی ہے اور جلد ہی معاملات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پر 2009ء میں حملے کے بعد کسی ٹیسٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔