وندے ماتر م نہ پڑھنے پرمسلم کونسلرز کو ہال سے نکال دیاگیا

بی جے پی ارکان کے روئیے پر افسوس،ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ،مسلمان کونسلرز

جمعہ 31 مارچ 2017 16:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں انتہا پسندوں نے ’ وندے ماترم ‘ نہ پڑھنے پر7 مسلمان کونسلروں کو کارپوریشن ہال سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی تی وی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے آئندہ اجلاس میں وندے ماترم نہ پرھنے والے مسلم کونسلرز کی آئندہ اجلاس میں نہ آنے دینے کی دھمکی دی ہے ۔مسلمان کونسلروں نے بی جے پی کے رویے پر کہا کہ ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ادیتیا ناتھ کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بعد سے مسلمانوں سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔