فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے تعلیمی اداروں کی کینٹینوں پر چھاپے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ایم ایم عالم پر سالٹ اینڈ پیپر کا بیکری یونٹ سیل کر دیا باغبانپورہ میں علی پان شاپ گٹکا فروخت کرنے پر سیل،110 کارٹن گٹکا برآمد

ہفتہ 1 اپریل 2017 03:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سالٹ اینڈ پیپر بیکرز یونٹ ایم ایم عالم روڈ پر چھاپہ مارا اور ناقص صفائی، سامان پر الی، کچن میں کاکروچز کی موجودگی پر سالٹ اینڈ پیپرز بیکری یونٹ کو سیل کر دیا۔ باغبانپورہ میں علی پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر کو سیل کر کے 110 کارٹن گٹکا برآمدکر لیا گیا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی کینٹین کو ناقص اشیاء بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی کینٹین کو 15 ہزار، گرین ٹائون میں منہاج یونیورسٹی کی کینٹین کو زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر 12 ہزار روپے جرمانہ، یونیورسٹی آف لاہور کے کیفے کو 20ہزار اور ہوسٹل میس کو 15ہزار، منی کیفے کو 7500 روپے جرمانہ۔

(جاری ہے)

نصیر آباد بازار میں رب دیاں رحمتاں پان شاپ کو ایکسپائر مشروبات برآمد ہونے پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سلطان محمود روڈ پر شیخ آصف کریانہ سٹور، مہرپان شاپ، ماسٹر جنرل سٹور، اسرار کریانہ سٹور کو چیکنگ کے دوران بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ کوٹ لکھپت میں مدینہ پان شاپ کو گٹکا برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ اسی علاقے میں ٹوبرادر پان شاپ کو فوڈ لائسنس حاصل کرنے کی وارننگ دی گئی۔ سلطان محمود روڈ پر آصف کوکنگ سینٹر کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔

کوٹ لکھپت میں ظہیر پان شاپ کو بھی بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ شیخوپورہ روڈ پر پاک بیکرز کو ناقص انتظامات پر 5000روپے جرمانہ اور بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے شاہدرہ میں فیاض ملک شاپ سے دودھ کے نمونے لے کر تجزیے کے لئے مارکیٹ بھجوا دیئے۔ کالا خطائی روڈ پر ڈیوس فوڈ، لائیک مور آئس کریم کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ بند روڈ پر پرفیکٹ فوڈ کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔