جرمنی کی جانب سے فضائی تصاویر جاری کرنے کے بعد شامی اسکول پر امریکی بمباری ہوئی،مانیٹرنگ گروپ

جمعہ 31 مارچ 2017 13:11

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)جرمن ٹورناڈو نگران طیاروں نے 19 مارچ کو وہ تصاویر فراہم کی تھیں جو اٴْس سے اگلے دن شام کے شمالی حصے میں ایک اسکول پر بمباری کا وجہ بنیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق جرمن دفاعی ذرائع نے کی ہے۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ گروپ کے مطابق الرقہ کے قریب اس اسکول پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بمباری امریکی اتحادی طیاروں کی طرف سے کی گئی تھی۔ بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں مہاجرین پناہ لیے ہوئے تھے۔ ڈی پی اے کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے جرمن فوج کی شام میں سرگرمیوں کی تفصیلات یا اس واقعے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :