لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی

لیسکوکے 10گرڈاسٹیشن بھی بند کردئیے گئے، بجلی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 31 مارچ 2017 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی۔ لیسکوکے 10گرڈاسٹیشن بھی بند کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

بجلی کی بندش کے باعث عوام کو مشکلات پیش آنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق این پی سی سی نے لیسکو کے گرڈ اسٹیشن بند کرنا شروع کردئیے جس کے باعث لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ روز باٹا پور اور واپڈا گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند کردی گئی اس کے برعکس کوٹ لکھپت اور بند روڈ گرڈ اسٹیشن سے بھی بجلی معطل ہونے لگی۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :