امریکہ میں اندرون ملک دورانِ پرواز پائلٹ کی موت

طیارہ منزل سے دومیل کے فاصلے پر تھا، کپتان کی جانب سے طبی ہنگامی حالت کے بارے میں الرٹ کیا گیا

جمعہ 31 مارچ 2017 12:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)امیریکن ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی ہے۔ یہ فلائٹ ڈیلاس سے نیو میکسیکو کے علاقے البوکرکی جا رہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق البوکرکی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایاکہ کے مطابق بوئنگ 737-800 اپنی منزل سے دو میل کے فاصلے پر تھا جب کپتان کی جانب سے طبی ہنگامی حالت کے بارے میں الرٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا گیا اور اس واقعے میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔امیریکن ایئرلائن نے پائلٹ کی شناخت فرسٹ آفیسر ویلیئم مائیک گربس کے نام سے ظاہر کی۔امریکی میڈیا نے ائیر لائن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ کے خاندان کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے اور اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔اس سے پہلے 2015 میں بھی امیریکن ایئر لائن کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی تھی۔ یہ فلائٹ فیونکس سے بوسٹن جا رہی تھی اور ساتھی پائلٹ نے یہ پرواز بہ حفاظت قریبی ہوائی اڈے کی جانب موڑ لی تھی۔

متعلقہ عنوان :