جرمنی کا امریکہ کی 7 ممالک میںسٹیل مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خلاف احتجاج

جمعہ 31 مارچ 2017 17:34

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) جرمنی نے امریکہ کی جرمنی اور 6 مختلف ممالک میںسٹیل مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ پر احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گبریل نے جرمنی سمیت آسٹریا، بیلجیم، فرانس، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے خلاف امریکہ کے اس اقدام کو عالمی تجارتی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں یورپ کو عالمی تجارت تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے خلاف شکایات درج کرانی چاہئے ۔

سابق وزیر معیشت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی او قوانین کی خلاف ورزی کرناایک خطرناک قدم ہے اور یہ کہ یورپ اس کو قبول نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :