صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ہم منصب سے ملاقات کے خواہشمند ہیں ، وائٹ ہاوس

دونوں رہنماآئندہ ہفتے ملاقات میں ترقی کی نئی منصوبہ بندی کریں گے،اولین ترجیح کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائٹ ہاوس کا بیان

جمعہ 31 مارچ 2017 17:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) وائٹ ہاوس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں ۔دونوں رہنماآئندہ ہفتے ترقی کی نئی منصوبہ بندی کریں گے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

آئندہ ہفتے فلوریڈا میں ہونیوالی دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دونوں اپنے اولین ترجیح دینے والے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دونوں ممالک کی ترقی کیلئے نئی منصوبہ بندی کریں گے ۔ یاد رہے چین اور امریکہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے رہنما 6سے 7 اپریل تک امریکی ریاست فلو ریڈا میں ملاقات کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :