کہ باغ ابن قاسم نیک نیتی سے لوگوں کوتفریح دینے کیلئے لیاتھا،جس کام میں شک ہووہ کرنامناسب نہیں ،ملک ریاض

اب یہ پارک کبھی نہیں لوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 1 اپریل 2017 05:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہاہے کہ باغ ابن قاسم نیک نیتی سے لوگوں کوتفریح دینے کیلئے لیاتھا،جس کام میں شک ہووہ کرنامناسب نہیں ،اب یہ پارک کبھی نہیں لوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں خداکی رضااورخوشنودی کیلئے کام کرتاہوں ،قاسم باغ بارے خواجہ اظہارسے کسی نے غلط بیانی کی ہے ،باغ قاسم کسی کمرشل مقصدکیلئے نہیں لیاگیا،اس کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اورلوگوں کوسہولیات دینے کے لئے تھااگرحکومت چاہے توانتظامات خودسنبھال لے ،میراکوئی اعتراض نہیں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مجھے پتہ ہوتاکہ باغ کس کی پراپرٹی ہے ،یہ کام نیک نیتی سے کیاتھاپارک میں کوئی ٹکٹ نہیں تھا،لیکن جس کام میں شک پڑجائے وہ کام کرنامناسب نہیں اب یہ پارک کبھی نہیں لوں گا،لگتاہے کہ باغ ابن قاسم کاکوئی وارث نہیں ،باغ پرپچیس کروڑروپے خرچ کرنے کاارادہ تھااب نہیں کریں گے ۔۔(یاسرعباسی)