اپریل فول ڈے منانا حرام اور کبیرہ گناہ ہے،علمائے کرام

جمعہ 31 مارچ 2017 23:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)پاکستان سُنّی تحریک علماء بورڈسے وابستہ جیدعلماء ومفتیان کرام نے ’’اپریل فول ڈے‘‘ کواسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل فول ڈے منانا حرام اور کبیرہ گناہ ہے،اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں پر لعنت فرمائی ہے،رسول اللہ ﷺ نے جھوٹ کو منافقین کی نشانی قراردیاہے،جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتے ایک میل دور ہو جاتے ہیں ،اسلام نے یہودو نصاریٰ کی رسومات اپنانے کوکھلی گمراہی قراردیاہے،اپریل فول ڈے منانے والے دوہرے گناہ کامرتکب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزاہلسنّت سے جاری مشترکہ اعلامیے میں مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ وسیم عباسی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی،مفتی نثاراحمدنوری،علامہ مجاہدعبدالرسول خان،ڈاکٹرطیب رضا المدنی،قاری محمدبوٹاجٹ، حافظ طاہررضاقادری، علامہ بشیرنقشبندی،علامہ قاسم موہڑوی،مفتی ریاض الرحمن، علامہ سرفرازچشتی، مفتی امانت علی حیدری،علامہ اشفاق نقشبندی، علامہ وقارعباسی، علامہ شوکت حسین نقشبندی، علامہ اشتیاق قادری ودیگرعلماء ومفتیان کرام نے کہاکہ یکم اپریل کو فول ڈے منانے والے مسلمانوں کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے ،جو لوگ کسی کو پریشان کرنے کیلئے جھوٹی افواہیں اُڑا تے ہیں اورایک دوسرے کو پریشانی و حیرانی میں مبتلا ء کر کے خود خوش ہوتے ہیں وہ دراصل فرنگی معاشرے کی ایک مشہور قبیح رسم کو اسلامی معاشرے میں فروغ دیتے ہیں۔