مری روڈ دو رویہ منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر پر وزیراعلیٰ کے مشیر برہم،منصوبہ آئندہ جون تک ہر صورت مکمل کرنے کا حکم

ہفتہ 1 اپریل 2017 03:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے مر ی روڈ کی جا ری تعمیر نو کے باعث عا م لو گو ں کو درپیش مشکلا ت اور آئندہ ٹو رسٹ سیزن کے پیش نظر مر ی روڈ کو دو رویہ کر کے دینے کے منصو بہ کو آئندہ جو ن تک ہر صو رت میں مکمل کر نے کا حکم دیا ہے ۔

انہو ں نے منصو بہ میں تا خیر پر سخت تشویش اور عدم اطمینا ن کااظہا ر کر تے ہو ئے خیبر پختو نخواہا ئی وے اتھا رٹی (کے پی ایچ ای) سو ئی گیس ،وا پڈا ،ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادا رو ں کو ہدا یت کی کہ وہ منصو بہ میں تا خیر کا الزا م ایک دوسرے پر ڈا لنے کے بجا ئے اپنی اپنی ذمہ دا ری مر بو ط طریقے سے پو ری کریں اور کسی مشکل کی صورت میں خط و کتا بت کے بجا ئے ضلعی انتظا میہ سے فوری اور برا ہ راست را بطہ کریں۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد غنی نے سختی سے خبرادار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے لو گو ں کی مشکلا ت کے باعث منصو بے کو ہر صو رت میں جو ن تک مکمل کر نا ہے اور اس بار منصو بے کی تکمیل میںسست روی ،کو تا ہی یا غفلت کے مر تکب صو با ئی اور وفاقی محکمو ں کے زمہ دا ر افسرو ں کو ہر گز نہیں بخشا جا ئے گا اور ان کے خلا ف سخت کا روا ئی کی جا ئے گی۔انہو ں نے منصو بہ کے تعمیرا تی کا م کی نگرا نی اور اس میں حا ئل رکاوٹو ں کو فوری دور کر نے کی غرض سے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی سر برا ہی میں متعلقہ محکمو ں کے نما ئندو ں پر مشتمل ما نیٹر نگ کمیٹی تشکیل دی جو وزیر اعلیٰ کے مشیر،کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر کو منصو بے پر پیش رفت سے اگا ہ کر ے گی۔

مشتا ق احمد غنی جمعہ کے روز مر ی روڈ دو رویہ کر نے کے منصو بے سمیت ایبٹ آباد کی دیگر تر قیا تی سکیمو ں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر ہا ئو س میں منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر رہے تھے۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد اکبر خا ن ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر ،تحصیل کو نسلر سردار شیر دل کے علا وہ کے پی ایچ اے ،سو ئی گیس،وا پڈا ،سی اینڈ ڈیلیو ،پی ٹی سی ایل،ٹی ایم اے ،کنٹو نمنٹ بورڈ،ضلعی انتظا میہ اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن نے شر کت کی ۔

اجلاس کے دورا ن ایک ارب رو پے کی لا گت سے مر ی روڈ دو رو یہ منصو بہ کے علا وہ ،جھا ڑیا ں روڈ ،لنک روڈ ،ملک پورہ ،با نڈہ سنجلیا ں روڈ ،22کروڑ رو پے کی لا گت سے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کی اپ گریڈیشن ،13کرو ڑ رو پے کی لا گت سے ٹرا ما سنٹر کی تعمیر دو کڑو ڑ روپے کی لا گت سے دھمتوڑ اور منڈیا ں میںسپو رٹس گرا ئو نڈز کی تعمیر ،سی پیک کی بھا ری گا ڑیو ں کے با عث ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو نے وا لی ایبٹ آباد شہر کی اندرونی سڑکو ں کی بحا لی ،کثیر المقاصد جمنا زیم کی تعمیر ،نئے میو زیم کی تعمیر اور متعدد دیگر منصو بو ں پر پیش رفت کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور ان منصو بو ںکی را ہ میں حا مل رکا وٹیں دور کر نے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر نے مر ی روڈ منصو بے کی کا م کی بنیا دی ذمہ دا ری کے پی ایچ پر ڈا لتے ہو ئے ہدا یت کی کہ وہ روڈ کی تو سیع کے لئے متعلقہ محکمو ں کی معاونت سے بجلی ،پا نی،گیس،نکاسی آب اور ٹیلی فو ن کی پرا نی تنصیبا ت ہٹا کر نئی لا ئنیں نصب کرے اور مر ی روڈ منصو بے میں شا مل تینو ں پلو ں کی تعمیر اور روڈ کے دو نو ں اطرا ف ٹریفک کی بحا لی ایک ما ہ کے اندر یقینی بنا ئے۔

انہو ںنے کہا کہ مقا می لو گو ں کو در پیش مشکلا ت کے علا وہ ٹورسٹ سیزن کے پیش نظر بھی مر ی روڈ منصو بے کی جلد تکمیل انتہا ئی نا گریز ہو گئی ہے اور اس منصو بے پر تا خیر اب ہما ری بر دا شت سے با ہر ہو گئی ہے جب کہ وزیر اعلی خیبر پختو نخوا نے بھی اس منصو بے میں سست روی پر تشو یش کا اظہا ر کیا ہے ۔کیو نکہ متعلقہ وفاقی اور صو با ئی محکمو ں کی نا قص کا ر کر دگی نہ صر ف عوا م کے لئے تکا لیف کا باعث بن رہی ہے بلکہ اس سے حکو مت کی بھی بد نا می ہو رہی ہے جو اب کسی صو رت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :