عراق، فوجی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے میں17 افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی

جمعہ 31 مارچ 2017 17:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر بارود سے بھرے ٹرک کے ذریعے ہونیوالے دھماکے میں سترہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق دھماکہ خود کش حملہ آور نے کیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ دارالحکومت کے جنوب میں داخلی راستے پر بنی چیک پوسٹ پر اس وقت کیا گیا جب وہاں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کی وجہ سے وہاں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔ تا حال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن حکام کے مطابق یہ داعش کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :