مولانا فضل الرحمن اور مولانا طاہر اشرفی کے درمیان کوئی بد مزگی پیدا نہیں ہوئی، ترجمان پی یو سی کی وضاحت

ہفتہ 1 اپریل 2017 05:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)پاکستان علماء کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے کہ بعض عناصر مختلف مذہبی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ دارالعلوم زکریا کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمن اور مولانا طاہر محمود اشرفی کے درمیان کوئی بد مزگی پیدا نہیں ہوئی ۔ مولانا طاہر محمود اشرفی اور مولانا فضل الرحمن پانچ گھنٹے تک دارالعلوم زکریا کے پروگرام میں اکٹھے رہے اور اس دوران ملکی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :