جرمنی میں اسلام اور مساجد سے متعلق سخت قوانین متعارف کرائے جائیں گے

ملک کی تمام مساجد میں خطبے جرمن زبان میں دیے جانا چاہئیں،مرکزی رہنماء حکمراں جماعت

جمعہ 31 مارچ 2017 13:11

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)جرمن چانسلر نجیلا میرکل کی قدامت پسند سیاسی جماعت کے ایک مرکزی رہنما نے ملک میں اسلام اور مساجد سے متعلق مزید قوانین کا متعارف کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ملک کی تمام مساجد میں خطبے جرمن زبان میں دیے جانا چاہییں۔

(جاری ہے)

میرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ڑینس شپاہن نے جرمنی کے فٴْنکے میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمنی کو اسلام سے متعلق ایک ایسے نئے قانون کی ضرورت ہے، جو ملک میں مسلم مذہبی برادری کی ذمے داریوں اور حقوق کا احاطہ کر سکے۔ ڑینس شپاہن کو سی ڈی یو کا ایک ’ابھرتا ہوا اور متاثر کن‘ سیاسی رہنما سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :