وزیراعظم اور وزیر اعلی کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 1 اپریل 2017 03:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

شہری محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر درخواست میں نواز شریف اور شہباز شریف کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہبازشریف 2013میں نیشنل بینک کے نادہندہ تھے،آئین کے تحت کوئی بھی نادہندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے۔ استدعا ہے کہ انہیںنااہل قرار یا جائے اور انکے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے۔