آرمی چیف نے 33 افسران کو ستارہ امتیاز،ایک کو تمغہ جرات اور35 کو تمغہ بسالت سے نوازا

بدھ 12 اپریل 2017 19:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن کے دوران جرات کے مظاہرے پر پاک فوج کے 33افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ایک افسر کو تمغہ جرات اور35افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تمغوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن کے دوران جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں میں اعزازات دیے، ترجمان کے مطابق33افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ایک افسر کو تمغہ جرات اور35افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ آپریشن کے شہداء کے اعزازات انکے اہل خانہ نے وصول کیے، آرمی چیف نے آپریشن کے شہدا اور غازیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں دینے والے افسر اور جوان ہمارے اصل ہیرو ہیں۔