لاڑکانہ، سکول ٹیچر نے الفاظ صحیح تحریر نہ کرنے پر پانچ سالہ معصوم بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 12 اپریل 2017 23:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) لاڑکانہ میں نجی اسکول کے ٹیچر کی جانب سے الفابیٹ کے الفاظ صحیح تحریر نہ کرنے پر پانچ سالہ معصوم بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مبینہ تشدد سے متاثر بچے کے والد عابد کلہوڑو نے اپنے بیٹے پرویز کلہوڑو کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ روز صبح کے وقت نجی اسکول ٹیچر شعیب سہتو کی جانب سے الفابیٹ کے الفاظ صحیح تحریر نہ کرنے پر میرے پانچ سالہ بیٹے پرویز کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد جبکہ واقعے کے متعلق شکایت کے لیے اسکول آیا تو وہاں پر ٹیچر اور دیگر عملے نے مجھے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے حد کے تھانہ پر گیا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے۔

عابد کلہوڑو نے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے اور مجھ پر تشدد کرنے والے ٹیچر اور عملے کے خلاف کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔