بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں جماعت نہم کے طالب علم نے امتحان میں پورے نمبر حاصل کرنے میں ناکامی پر خودکشی کر لی

بدھ 12 اپریل 2017 20:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں جماعت نہم کے طالب علم نے امتحان میں پورے نمبر حاصل کرنے میں ناکامی پر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ دھملوری ونے ایک ہونہار طالب علم تھا اور ہمیشہ امتحان میں پورے نمبر لیتا تھا۔سالانہ امتحان میں 10 میں سے 9.11 کے حساب سے نمبر آنے پر اسے سخت مایوسی ہوئی ۔ دوسری طرف اساتذہ اور والدین کی طرف سے دلجوئی کی بجائے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔اس صورتحال پر دھملوری سارا دن پریشان اور مایوس رہا اور شام کے وقت چلتی ٹرین کے آگے کود کر جان دیدی۔

متعلقہ عنوان :