بیلٹ و روڈ منصوبہ دنیا اور چین کیلئے ’’ زبردست موقع‘‘ہے،ماہرین

منصوبے کے مقامی پیداوار کو فروغ دینے پر زبردست اثر پڑے گا،سین پرائر

بدھ 12 اپریل 2017 20:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا حمایت یافتہ بیلٹ و روڈ منصوبہ واضح فوائد کے علاوہ دنیا کیلئے نئے کاروباری مواقع پیدا کرے گا،بیلٹ و روڈ منصوبوںمیں ایک تجربہ کار وکیل سینپرائر جو کہ قانونی فرم میئر برائون جے ایس ایم میں مشیر ہے،منصوبے کے امکانات کے بارے میں کافی پرامید ہے،پرائر نے کہا گذشتہ چند برسوں میں میں نے بنگلہ دیش،پاکستان اور فلپائن سمیت ایشیاء میں چینی ڈویلپئرز اور فائنینشریز کے ساتھ کافی کام کیا ہے اور ان ممالک کے میرے تمام کلائنٹس نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ بیلٹ و روڈ منصوبہ زبردست موقع ہے۔

پرائر نے بیلٹ و روڈ علاقے کیلئے چین کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافے اور چین اور مقامی کمپنیوں کے درمیان دستخط کیے جانے والے تعاون کے معاہدوں میں اضافہ کا حوالہ دیا۔

(جاری ہے)

چین کی سوشل سائنسز اکانومی(سی اے ایس ایس) اور چائنہ بانڈ ریٹنگ.0کی طرف سے مشترکہ طورپر مرتب کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں بیشتر سرمایہ کاری کی گئی ہے اور توانائی ٹرانسپورٹیشن اور انفارمیشن کے شعبے سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

پرائر کو یقین ہے کہ یہ منصوبہ وسیع تر علاقوںمیں فوائد پیدا کرسکتا ہے اور پہلے مرحلے کی ترقی میں صرف بنیادی ڈھانچے میں بہتری آسکتی ہے۔پرائر کے مطابق بیلٹ و روڈ منصوبے سے مقامی پیداوار کو فروغ دینے پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :