سندھ ہائیکورٹ نے بینک آف پنجاب وسلک بینک میں کروروں کے فراڈ میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 روز کی توسیع کردی‘ ملزمان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم

بدھ 12 اپریل 2017 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)عدالت عالیہ سندھ نے بینک آف پنجاب وسلک بینک میں کروروں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزمان عبدالستار ودیگر کی عبوری ضمانت میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ،ملزمان نے بینک آف پنجاب میں 479 ملین اور سلک بینک میں 3 ملین روپے کا فراڈ کیا ہے ،بدھ کو سماعت کے موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزم عبدالستار ودیگر کے خلاف قومی احتساب بیورو نے ایک یفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے ،جبکہ ملزمان کے خلاف دوسرا ریفرنس منظوری کے لئے اسلام آباد چئیرمین نیب کو روانہ کیا جاچکا ہے جس کی منظوری کے بعد دورسرا ریفرنس بھی دائر کردیا جائے گا۔