امریکاکے ساتھ باہمی تعلقات بدترین دور سے گذر رہے ہیں،روس کا اعتراف

امید ہے امریکی وزیرخارجہ دورہ ماسکو دو طرفہ کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار ہوگا،روسی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

بدھ 12 اپریل 2017 13:22

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد امریکا اور روس ایک بار پھر بدترین دور سے گذر رہے ہیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا دورہ ماسکو دو طرفہ کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ روس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان شام کے تنازع پر پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ روسی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :