بی جے پی ارکان نے ریاستی وزیراعلیٰ ممتاکے سرکی قیمت 11لاکھ مقررکردی

ممتابنیرجی ہندوئو ں کی نہیں مسلمانوں کی حمایتی ہیں،بی جے پی ارکان کا الزام،ایوان بالا میں ہنگامہ آرائی

بدھ 12 اپریل 2017 18:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)مسلمانوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے مرکز میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہا پسندارکان پارلیمنٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے سر کی قیمت 11لاکھ روپے مقرررکردی جس پر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے رکن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بینرجی ہندووں کی نہیں مسلمانوں کی حمایت کرتی ہیں اور ہندووں کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتیں۔راجیہ سبھا میں ممتا بنرجی کے سرکی بولی لگانے پرخواتین ارکان نے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ گائے کی حفاظت کررہے ہیں لیکن خواتین پر ظلم کئے جارہے ہیں۔