نامور کوریو گرافر عمران المعروف ریڈی میٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،5افراد شدید زخمی

فنکار برادری کی پنجاب حکوم سے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوریو گرافر کے اہل خانہ کی ہر ممکن مالی امداد کی اپیل

بدھ 12 اپریل 2017 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) نامور کوریو گرافر عمران المعروف ریڈی میٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نامور کوریو گرافر عمران المعروف ریڈی میٹ اداکارہ نادیہ بٹ اور پروموٹر اعجاز مغل کے ہمراہ ایک ثقافتی شو میں شرکت کیلئے ایبٹ آبادگئے تھے واپسی پرشیخو پورہ کے قریب ان کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوریو گرافر عمران المعروف ریڈی میٹ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہا ر گئے جبکہ کار میں سوار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

کوریو گرافرعمران المعروف ریڈی میٹ تھیٹر کی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے تھے جن میں نرگس ، زارااکبر ، دیدار ، صائمہ خان ،میگھا ، خوشبو سمیت دیگر فلمی اداکار ائیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم نے اپنے اہل خانہ تین بچے اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔تھیٹر سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں خوشبو ، نرگس ، زارااکبر ، میگھا ، سدرہ نور ، صائمہ خان ، دیدار ، مہک نور ، ماہ نور اورصوبیہ خان نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوریو گرافر کے اہل خانہ کی ہر ممکن مالی امداد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :