گوادر میں ائیر پورٹ روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ،3 افراد زخمی

2 گاڑیوں اور 7 دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے

بدھ 12 اپریل 2017 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)بلوچستان کے علاقے گوادر میں ائیر پورٹ روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 2 گاڑیوں اور 7 دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے متعدد کو نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کے لئے گوادر میں ایئر پورٹ روڈ پر سٹی کے علاقے میں روڈ کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دھماکے سی3 افراد سمیع اللہ ،ْ زاکر اور جمیل شدیدزخمی ہو گئے دھماکے سے ایک کار اور ایک ویگو گاڑی کے ساتھ ساتھ 7نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد دکانوں کو شدید نقصان پہنچا زخمی ہونے والے نزدیکی اسٹیٹ ایجنسی کے ملازم بتائے جاتے ہیںدھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خاص ٹھوس ثبوت اور کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں ہوا مزید کا رروائی گوادر پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :