زیادہ بچے پیدا کرنے حوصلہ افزائی کیلئے تائیوان میں نئے دفتر کا آغاز

بدھ 12 اپریل 2017 20:26

تائی پی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) ہیلتھ و ویلفیئر اتھارٹی کی طرف سے تائیوان میں زیادہ بچے پیدا کرنے کیلئے والدین کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایک دفتر قائم کیا گیا ہے،خاندانی منصوبہ بندی کا دفتر جزیرے کی شرح تولید میںمناسب سطح تک اضافے کیلئے خاندانوں کے ساتھ تعاون کرے گا،تائیوان کی شرح تولید 2005 کے بعد سے قریباً 1.1کے لگ بھگ ہے جو کہ مستحکم آبادی کو برقرار رکھنے کیلئے 2.1کی متبادل شرح سے کافی کم ہے،اس کی شرح تولیدگی 2010 میں 0.89سے بھی نیچے گر گئی جو کہ اس سال دنیا کی سب سے کم ترین شرح تھی امسال 65برس یا اس سے زیادہ عمرکے شہریوں کی تعداد میں 14سال یا اس سے کم عمر والوںسے جزیرے پر ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تائیوان کے باشندوں کی بڑی فیملیاں پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے اتھارٹی آئندہ دو ہفتوں میں چائلڈ کیئر سبسڈیز اور میڈیکیئر سپورٹ کیلئے ترغیبات اور موجودہ پالیسیوں کا جائزہ اور اپ ڈیٹ کرے گی۔اتھارٹی جون میں نئے منصوبہ کا اعلان کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔…(خ م)