شمالی کوریا کا بحران پرامن طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے، چینی صدر

چین شروع سے ہی شمالی کوریائی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی وکالت کر رہا ہے،ٹرمپ کو فون

بدھ 12 اپریل 2017 13:23

ْ بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی رہنما نے یہ بات امریکی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔ شی نے اس بات چیت میں یہ بھی کہا کہ چین شروع سے ہی شمالی کوریائی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی وکالت کر رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کا بحران اکیلے ہی حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی دوران امریکا کا کارل وِنسن جنگی بحری بیڑہ بھی جزیرہ نما کوریا کے خطے میں پہنچا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :