حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کرڈالا،یمنی صدر

حوثی جنگجوسازش کے تحت یمن میں ایرانی پروگرام مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہیں،منصورہادی کا بیان

بدھ 12 اپریل 2017 13:22

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایران نواز شدت پسند حوثی باغیوں پر شدید تنقید کرتیہوئے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو ایک بیان میں صدر منصور ھادی نے کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں ایران کے کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہی ہے اور ایک سازش کے تحت یمن میں ایرانی پروگرام مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

صدر ھادی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری طرف عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے فوجی اور لاجسٹک کمک مغربی ساحل کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔یمنی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہیکہ عرب اتحادی ممالک اور آئینی حکومت کی طرف سے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے فوج کی بھاری نفری مغربی ساحل کی طرف بھیجی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کو چھڑانے کا آپریشن عدن کو باغیوں سے آزاد کرنے کی فوجی کارروائی سے ملتا جلتا ہے

متعلقہ عنوان :