اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج نے نیا ’قاتل ربورٹ‘ تیار کرنے پرکام شروع کردیا

فوج کی جگہ تعینات ہونیوالا ربورٹ فلسطینی مزاحمتی قائدین کوشہید کرنے ، دیگر جنگی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا

بدھ 12 اپریل 2017 14:49

مقبوضہ بیت المقد س(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج نے نیا ’قاتل ربورٹ‘ تیار کرنے پرکام شروع کیا ہے جسے آئندہ چند برسوں کے دوران فوج کی جگہ تعینات کیا جائے گا جو فلسطینی مزاحمتی قائدین کوشہید کرنے کیساتھ دیگر جنگی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔اسرائیلی عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی سروس کیلئے تیار کیا جانیوالا فوجی روبوٹ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد کی نگرانی، نقاط تماس پر سیکیورٹی امور کی انجام دہی، فلسطینی مزاحمت کاروں کی نشاندہی اور انہیں حملوں کا نشانہ بنانے، فوجی بیرکوں کی سیکیورٹی حتی کہ باقاعدہ فیلڈ میں لڑائی کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار نے مذکورہ روبوٹ کی شناخت ’رونی‘ کے نام سے کی ہے اور بتایا ہے کہ فوج میں شامل کیا جانے والا یہ ربورٹ سیکیورٹی اور میدان جنگ میں بھی خدمات انجام دے گا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اسرائیلی کابینہ کے سینئر وزیرایوب قرا نے کہا تھا کہ ماہرین ایک ایسا ربوٹ تیار کرنے پر کام کررہے ہیں جو فلسطینی مزاحمتی قیادت کو شہید کرنے جیسی پیچیدہ کارروائیوں میں استعمال ہوگا۔

صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا جدید فوجی روبوٹ تیار کیا جا رہا ہے جو اہداف کا تعین کرنے کے بعد خود کار طریقے سے کارروائی کرنے اور اپنے ہدف تک پہنچ کر اسے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ فوجی روبوٹ کو دور سے ریمورٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جائے گااور مخصوص اہداف پر کارروائیوں کے لیے استعمال میں لایا جائیگا۔

ایوب قرا نے کہا کہ کوئی یقین کرسکتا ہے کہ اسرائیل کے پاس آئرن ڈوم جیسا دفاع نظام بھی آئیگا جو القسام راکٹوں کو فضاء میں تباہ کیا جاسکے گا آج اسرائیل اس دفاعی نظام سے لیس ہے۔ اسی طرح جلد ہی ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا جائیگا جو فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں شامل فلسطینی عسکری کمانڈروں پر قاتلانہ حملوں کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :