ایکنک کی مواصلات ‘ توانائی سمیت دیگر شعبوں کیلئے مجموعی طورپر261 ارب روپے کے 15 منصوبوں کی منظوری دیدی

16.4 ارب روپے کی لاگت سے پشاور موڑ سے اسلام آباد نیو ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس انفراسٹرکچر اور دیگر تعمیرات ، 24.6 ارب کا چورنگی تا سرجانی گرین لائن بس ریپڈ سسٹم کراچی منصوبہ بھی شامل

بدھ 12 اپریل 2017 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے ٹرانسپورٹ ‘ مواصلات ‘ توانائی سمیت دیگر شعبوں کے لئی مجموعی طورپر261 ارب روپے کے 15 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ بدھ کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ ‘ مواصلات ‘ توانائی اور پانی کے شعبہ میں منصوبوں اور تجاویز پر غو رکیا گیا اور منظوری دی گئی۔ ایکنک نے فیصل آباد عبدالحکیم موٹر وے ایم 4 کے لئے زمین کے حصول کے لئے 4.2 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ ایکنک نے پاک ‘ ساگو ‘ ژوب سڑک (این 50) کو دو رویہ کرنے اور بہتر کرنے کیلئے 76.4 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

منصوبے میں ژوب بائی پاس بھی شامل ہے ۔ تھا کوٹ اور رائے کوٹ این 3 کی بحالی کے لئے 83ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ سمہ سے خضدار 2 رویہ ہائی وے کی تعمیر کے لئے 19.1 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گرین لائن بس ریپڈ سسٹم کراچی کے لئے چورنگی سے سرجانی تک منصوبے کے لئے 24.6 ارب کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ انڈس ہائی وے میں سرائے گمبیلہ ا سے کوہاٹ سیکشن کے لئے 31.1 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

چکوال میں 500 کے وی ذیلی اسٹیشن کے 6.7 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ گیپکو کے لئے ساتویں ساکولی ٹرانسمیشن لائز اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے 7.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ این ٹی ڈی سی کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے 16.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ کوسٹل پاور پلانٹ کراچی کے منصوبے کیلئے 7.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

میرانی ڈیم کے متاثرین کے معاوضے کے لئے 3.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ میٹرو بس سروس اسلام آباد کے لئے پشاور موڑ سے اسلام آباد نیو ایئرپورٹ تک انفراسٹرکچر اور دیگر ورک کی تعمیر کیلئے 16.4 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں ہری پور میں مولیاں (بلدار) میں نئے ڈائی پورٹ کی تعمیر ایم ایل 1 کی بہتری اور بحالی کے لئے 10.6 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ …(رانا+و خ)