امریکی ماہرین نے پوٹاشیم سے بھرپور غذا کو بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون قرار دے دیا

جمعہ 14 اپریل 2017 19:47

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) امریکی ماہرین نے پوٹاشیم سے بھرپور غذا کو بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں شعبہ طب کی پروفیسر ایلیسیا میک ڈونف کی تازہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب آبادی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے ،بلند فشار خون ہی دل کی بیماریوں اور دیگر مہلک امراض کا باعث ہے ،پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں جن میں میٹھے آلو،پالک،لوبیا،کیلے اور کافی شامل ہیں بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون ہیں،اس کے براہ راست مثبت نتائج بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا مریضوں پر دیکھے گئے ہیں علاوہ ازیں نمک کا کم استعمال بلند فشار خون کو نارمل رکھنے میں معاون ہے،اسی لئے شعبہ طب کی پروفیسر ایلیسیا بلند فشار خون کے مرض سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کو پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں اور نمک کے محدود استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں تاکہ وہ صحت مند اور فعال زندگی گزار سکیں۔