سپریم کورٹ نے بھتیجے کوقتل کرنے والے مجرم اختر نیاز کی اپیل مستر د کر دی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سپریم کورٹ نے پشاور میں بھتیجے کوقتل کرنے والے مجرم اختر نیاز کی اپیل مستر د کر دی ہے جبکہ سندھ کے ضلع سکھرکی جیل میں قید ملزم کی اپیل ریمانڈ کرکے انسدادہشتگردی کی عدالت کو بھجوادی ہے ، جمعہ کوجسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دونوں مقدمات کی سماعت کی ، پہلے مقدمہ میں مجرم اختر نیاز پر 2009ء میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں زمین کے تنازعے پر اپنے بھتیجے کو قتل اور بھائی کو زخمی کرنے کا الزام تھا ،ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم محمد فیاض کو 3سال کی سزا سنائی تاہم ہائی کورٹ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جس کیخلاف ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مجرم کی اپیل مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں آثناء عدالت نے قتل کے مقدمہ کے ملزم گل محمد کی اپیل ضلع سکھرکی انسداد دہشتگردی عدالت کو ٹرائل کیلئے ریمانڈ کرتے ہوئے واضح کیاکہ چونکہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کی عدم موجودگی میں سزا سنائی تھی اس لئے اسے ہدایت کی جاتی ہے کہ ملزم کا مقدمہ میر ٹ پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :