سندھ ہائی کورٹ نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں ‘بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان ولندن کے رہنماؤںو کارکنان کی دائر کردہ ضمانتوں کی درخواست کو یکجا کردیا‘19 اپریل تک پبلک پراسیکیوٹر ودیگر سے جواب طلب

جمعہ 14 اپریل 2017 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)عدالت عالیہ سندھ نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں ،بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان ولندن کے رہنماؤںو کارکنان کی دائر کردہ ضمانتوں کی درخواست کو یکجا کرتے ہوئے 19 اپریل تک پبلک پراسیکیوٹر ودیگر سے جواب طلب کرلیا،مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء گلفراز ختک اور لندن کے کارکنان عرفان ،کھیر علی،نعمان ودیگر کی جانب سے دائر درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کا واقعات سے کوئی تعلق نہیں ،درخواست ضمانت منظور کی جائے ،فاضل عدالت نے دیگر 6 کارکنان کی ضمانت پر بھی نوٹس جاری کردئیے ،اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے،ملزمان کے خلاف پولیس نے 22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے دوران خطاب ملک کے خلاف تقریر کئیے جانے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے الزام میں مقدمات درج کئیے ہیں۔