مضر صحت پلاسٹک تھیلوں کی فروخت تیاری اور درآمد پر مکمل پابندی عائد

جمعہ 14 اپریل 2017 23:56

کوئٹہ۔14اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں عوامی نمائندوں کی جانب سے توجہ دلانے پر مجاز حکام کی منظوری اور محکمہ قانون کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مضر صحت پلاسٹک تھیلوں کی فروخت تیاری اور درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کے ایک حکمنامہ کے مطابق افتخار ولد حضور بخش قوم لاشاری سکنہ شہید مراد کالونی ڈیرہ الٰہ یار تحصیل جھٹ پٹ ڈسٹرکٹ جعفر آباد کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :