ڈپٹی رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹکا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے متعلق تشہری مہم چلانے پر برہمی کا اظہار

جمعہ 14 اپریل 2017 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) ڈپٹی رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے متعلق تشہری مہم چلانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نجی اخبار کو جاری وضاحتی خط میں میڈ یا کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے متعلق کسی بھی قسم کے تعریفی مواد جاری کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ایسے اقدامات سے گریزاں رہنے کا حکم دیا گیا واضع رہے اشتہار میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا عہدہ بھی غلط بتایا گیا مقامی اخبار کوڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب جاری وضاحتی لیٹر میں ڈپٹی رجسٹرار نے واضع کیا کہ اشتہار ی مہم کی وجہ سے عوام میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے متعلق غلط تاثر پیدا ہوا لہذا مستقبل میں ایسے کسی بھی اشتہار کی تشہیر نہ کی جائے اس قبل بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے اپنے حق میں اشتہاری مہم چلانے پر برہمی کا اظہار کیا گیاتھا وحید ڈوگر سے )